مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نائب کمانڈر جنرل علی فدوی نے المیادین ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کی جارحیت کا ایران کی جانب سے جواب یقینی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پچھلے چالیس سالوں سے دشمن کی کسی بھی جارحیت کو جواب دئے بغیر نہیں چھوڑا ہے۔ صہیونیوں کے پاس موجود ہر چیز کو ہم ایک آپریشن میں نشانہ بنا سکتے ہیں۔
جنرل فدوی نے مزید کہا کہ قائدین کی شہادت مزاحمت کو کمزور نہیں کرتی بلکہ اسے طاقت بخشتی ہے۔
انہوں نے تاکید کی کہ اسرائیل نے سوچا تھا کہ وہ سید حسن نصر اللہ اور دیگر قائدین کو شہید کرکے حزب اللہ کو تباہ کر سکتا ہے جب کہ اس کے برعکس حزب اللہ پہلے سے زیادہ طاقتور ہو گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ