نواز شریف کی تقاریر نشر کرنےپر پابندی کے لیے درخواست دائر

خبر آئی ڈی: 4057043 -
پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت اور ان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت اور ان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں نااہل ہونے والے سابق وزیراعظم نواز شریف  کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ نواز شریف نے اپنی نااہلی کو سازش قرار دیا ہے اور وہ مسلسل سپریم کورٹ پر سازش کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم کی تقاریر توہین عدالت اور غداری کے زمرے میں آتی ہیں، سپریم کورٹ نواز شریف کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی لگائے اور ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

5 + 5 =