پاکستانی سپریم کورٹ میں وزیر اعظم نواز شریف  کو نااہل قراردینے کی درخواست دائر

پاکستانی سپریم کورٹ میں جماعت اسلامی کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سپریم کورٹ میں جماعت اسلامی کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف  کو نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پانامہ لیکس کیس میں وزیراعظم نواز شریف کو فریق نہ بنانے پر جماعت اسلامی نے وزیر اعظم نوازشریف کے خلاف دوبارہ سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے غیر قانونی طریقے سے رقوم ملک سے باہر بھجوائیں جب کہ رقوم غیر قانونی منتقل کر کے بیرون ملک جائیدادیں اور آف شور کمپنیاں بنائیں، اس وجہ سے شریف فیملی کا نام پانامہ لیکس میں آیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے لندن میں فلیٹس بھی خریدے اور لندن فلیٹس خریدتے وقت پاکستان میں ٹیکس نہیں دیا، وزیراعظم نے جان بوجھ کر جائیداد اور لندن فلیٹس کو چھپایا جس کے بعد وزیر اعظم صادق اور امین نہیں رہے لہذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل جماعت اسلامی نے پانامہ کیس میں وزیراعظم کو سپریم کورٹ میں طلب کرنے کی درخواست جمع کرائی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پانامہ کیس میں تمام انگلیاں وزیراعظم اوران کے خاندان کی طرف اٹھ رہی ہیں، عدالت میں نواز شریف موضوع بحث ہیں، ملک سے باہر رقوم منتقل کرنے کے بارے وزیر اعظم ہی صحیح بتا سکتے ہیں اس لیے سپریم کورٹ وزیراعظم کوعدالت میں طلب کرے۔ اب جماعت اسلامی نے سپریم کورٹ میں وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کی درخواست دائر کردی ہے۔

News Code 1869763

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 8 =