مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن اپنے اولین سرکاری دورے پر تھائی لینڈ پہنچ گئے ہیں.اطلاعات کے مطابق اپنے اس دورے پر ٹلرسن تھائی لینڈ کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں باہمی تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں 2014ء میں فوج کی جانب سے حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد ریکس ٹلرسن تھائی لینڈ کا دورہ کرنے والے سب سے سینئرامریکی عہدیدار ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن اپنے اولین سرکاری دورے پر تھائی لینڈ پہنچ گئے ہیں.
News ID 1874440
آپ کا تبصرہ