مہر خبررساں ایجنسی نے اے آر وائی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن 24 اکتوبر کو ہندوستان کا دورہ کریں گے ۔اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ہندوستان کے دورے کے دوران ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی،وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کریں گے،امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کے دورہ میں باہمی تعاون اور علاقائی تعاون پر بات ہو گی،اس کے علاوہ افغانستان کی صورتحال اورخطے میں باہمی تعاون پر مذاکرات کریں گے ۔
امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن 24 اکتوبر کو ہندوستان کا دورہ کریں گے ۔
News ID 1875962
آپ کا تبصرہ