مہر خبررساں ایجنسی نے اخبار الحیات کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک فوجداری عدالت نے سعودی عرب کے فوجی کو داعش کا تعاون کرنے پر 20 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ سعودی عرب کی عدالت نے سعودی فوجی کو عراق اور شام میں داعش کی رکنیت اور داعش کے کیمپوں میں ٹریننگ حاصل کرنے کے جرم میں 20 سال قید کی سزا دیکر جیل بھیج دیا ہے۔ اس سعودی عرب کے اس فوجی پر داعش کی رکنیت ، داعش کمانڈروں کے اجلاس میں شرکت اور داعش کے سربراہ کی بیعت کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ سعودی عرب کے اس فوجی کو عسکری قوانین کی خلاف ورزی کا بھی سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی عدالتیں داعش کے ارکان کو سنگین جرائم کا ارتکاب کرنے پر صرف قید کی سزا سناتی ہیں جبکہ شیعہ مسلمانوں کو صرف پر امن مظاہروں میں شرکت کرنے پر موت کی سزا سناتی ہیں ۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک فوجداری عدالت نے سعودی عرب کے فوجی کو داعش کا تعاون کرنے پر 20 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
News ID 1874402
آپ کا تبصرہ