23 جون، 2014، 10:06 PM

مصر

مصری عدالت نے الجزيرہ کے 3 صحافیوں کو 7 سال قید کی سزا سنا دی

مصری عدالت نے الجزيرہ کے 3 صحافیوں کو 7 سال قید کی سزا سنا دی

مہر نیوز/ 23 جون / 2014 ء : مصر کی عدالت نے قطر کےالجزیرہ ٹی وی چینل کے 3 صحافیوں کو سانق مصری صدرمحمد مرسی اور اخوان المسلمین کی حمایت میں خبریں نشر کرنے کے الزام میں 7 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کی عدالت نے قطر کےالجزیرہ ٹی وی چینل  کے 3 صحافیوں کو سانق مصری صدرمحمد مرسی اور اخوان المسلمین کی حمایت میں خبریں نشر کرنے کے الزام میں 7 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔قاہرہ کی عدالت میں پیٹر گریسٹے ،محمد فہیمی اور باہر محمد پربے بنیاد خبریں نشر کرنے اور محمد مرسی کی جماعت اخوان المسلمین کی حمایت کرنے کے الزام کے حوالے سے مقدمے کی سماعت ہوئی تاہم تینوں افراد نے الزامات کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ،عدالت نے الجزیرہ کے صحافیوں سمیت دیگر 10 صحافیوں کو بھی ان کی غیر موجودگی میں سزا سنائی۔ واضح رہے کہ قطر میں قائم الجزیرہ نیٹ ورک پر مصر میں کام کرنے پر پابندی ہے، مصری حکام کا دعویٰ ہے کہ الجزیرہ پر محمد مرسی اور اخوان المسلمین کے حق میں خبریں نشر کی جاتی ہیں۔ سعودی عرب سابق مصری  صدر محمد مرسی کے خلاف ہے حتی مرسی کو پھانسی دلانے کی تلاش کررہا ہے جبکہ قطر اخوان المسملین کا حامی اور مرسی کو بچآنے کی کوشش کررہا ہے لیکن قطر بھی سعودی عرب سے بہب زيادہ خائف ہے کیونکہ سعودی عرب نے قطر کو خلیج فارس تعاون کونسل کی رکنیت سے خارج کرنے کی دھمکی بھی دے رکھی ہے۔ قطر اس وقت سعودی عرب کے سامنے سراپا تسلیم ہے اور اخوان المسملین کی آشکارا مدد کرنے سے کترا رہا ہے۔ لیکن دہشت گردوں کی حمایت کرنے میں سعودی عرب اور قطر دونوں ہی متحد اور امریکی اسرائیلی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔

News ID 1837500

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha