مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تائیوان کے اراکین پارلیمنٹ نے ایک دوسرے کے خلاف نا صرف لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا بلکہ مخالفین پر کرسیاں بھی برسائیں جس سے ایوان میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔ اطلاعات کے مطابق تائیوان کی پارلیمنٹ میں انفراسٹرکچر بل کے حوالے سے بحث جاری تھی کہ حکومتی اور اپوزیشن اراکین میں تکرار شروع ہو گئی اور معاملہ گرما گرمی سے بڑھ کر ہاتھا پائی تک جا پہنچا جب کہ اپوزیشن اراکین نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے ایجنڈے کی کاپیاں بھی پھاڑ دیں۔ایوان میں بحث کے دوران اراکین نے ایک دوسرے کے خلاف دل کی خوب بھڑاس بھی نکالی، کچھ اراکین آپس میں دست و گریبان ہوئے تو کچھ نے ایک دوسرے پر کرسیوں سے وار کئے جس کے بعد اجلاس کو ملتوی کر دیا گیا۔
تائیوان میں پارلیمانی اراکین کے درمیان لاتوں ، گھونسوں اور کرسیوں کا آزادانہ استعمال
تائیوان کے اراکین پارلیمنٹ نے ایک دوسرے کے خلاف نا صرف لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا بلکہ مخالفین پر کرسیاں بھی برسائیں جس سے ایوان میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔
News ID 1873869
آپ کا تبصرہ