مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ ہلمند میں امریکی اور افغان فورسز کی فضائی کارروائی میں62 طالبان ہلاک اور40 زخمی ہوگئےہیں۔ ہلمند پولیس چیف کے مطابق صوبہ ہلمند کے مختلف اضلاع میں طالبان کے خلاف امریکی اتحادی اور افغان فورسز کا آپریشن جاری ہے۔پولیس چیف کے مطابق 48 گھنٹوں کے دوران فورسز کے فضائی حملوں میں طالبان کے اہم کمانڈروں سمیت 60 سے زائد طالبان مارے گئے اور40 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ حکام کے مطابق امریکی اور افغان فورسز کے فضائی حملوں میں طالبان کا اسلحہ اور گاڑیاں بھی تباہ ہوئی ہیں۔
افغانستان کے صوبہ ہلمند میں امریکی اور افغان فورسز کی فضائی کارروائی میں62 طالبان ہلاک اور40 زخمی ہوگئےہیں۔
News ID 1873665
آپ کا تبصرہ