17 جون، 2017، 11:50 AM

امریکہ کا جنگی بحری جہاز تجارتی جہاز سے ٹکراگیا/ 7 افراد لاپتہ

امریکہ کا جنگی بحری جہاز تجارتی جہاز سے ٹکراگیا/ 7 افراد لاپتہ

امریکہ کا جنگی بحری جہاز جاپان کے ساحل کے قریب ایک تجارتی جہاز سے ٹکرا گیا ہے جس کے نتیجے میں جہاز کے عملے کے سات اہلکار لاپتہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کا جنگی بحری جہاز جاپان کے ساحل کے قریب ایک تجارتی جہاز سے ٹکرا گیا ہے جس کے نتیجے میں جہاز کے عملے کے سات اہلکار لاپتہ ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطاقب زخمیوں میں جہاز کے کمانڈنگ افسر بھی شامل ہیں جنھیں ہیلی کاپٹر کے ذریعہ  ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔امریکی بحریہ کا تباہ کن جنگی جہاز یو ایس ایس فٹزجیرلڈ ہفتہ کو جاپان کے جنوب مغربی ساحل یوکوسوکا سے 56ناٹیکل میل یعنی 103کلومیٹر دور اے سی ایکس کرسٹل نامی تجارتی جہاز سے مقامی وقت کے مطابق صبح ڈھائی بجے ٹکرا گیا۔تصاویر میں بظاہر یہ نظر آ رہا ہے کہ تباہ کن جنگی جہاز کے دائیں پہلو کو شدید نقصان پہنچا ہے۔امریکی بحریہ کے ساتویں بیڑے نے ٹوئٹر پر پیغام میں بتایا ہے کہ کمانڈنگ افسر کے ساتھ دو دیگر جہاز رانوں کو 'زخموں کے علاج کے لیے ہیلی کاپٹر سے ہسپتال لے جایا گیا ہے۔پہلے یہ کہا گیا تھا کہ یو ایس ایس فٹزجیرلڈ کے بعض حصے میں پانی گھس آیا ہے اور مجموعی نقصان کا تعین کیا جا رہا ہے۔

News ID 1873251

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha