مہر خبررساں ایجنسی نے قطری اخبار الشرق کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سسعودی عرب کے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف گھناؤنے اور سنگين جرائم شام، عراق، یمن ، بحرین، افغانستان ، لیبیا اور قطر میں روز بروز نماياں ہورہے ہیں سعودی عرب کے حکام نے تازہ ترین اقدام میں قطر کے شہریوں کو مسجد الحرام میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔ قطر کے انسانی حقوق کے سربراہ علی بن صمیخ المری نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نے قطر پر پابندیاں عائد کرنے کے بعد قطر کے شہریوں پر مسجد الرام میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی ہے۔ قطر کے انسانی حقوق کے سربراہ نے سعودی عرب کے اس اقدام کو اسلامی اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب ، بحرین، متحدہ عر امارات اور مصر نے قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزآم عائد کرتے ہوئے اس پر اپنی زمینی، ہوائی اور بحری سرحدی بند کردی ہیں جس کے بعد قطری عوام کو شدیدمشکلات کا سامنا ہے البتہ ایران نے اپنی تین بندرگاہوں سے استفادہ کرنے کی قطر کو اجازت دیدی ہے جس کے بعد قطر پر دباؤ کم ہوگیا ہے اور ایران عرب ممالک کے درمیان کشیدگي کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرانے کی بھی تلاش و کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔
سعودی عرب کے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف گھناؤنے اور سنگين جرائم شام، عراق، یمن ، بحرین، افغانستان ، لیبیا اور قطر میں روز بروز نماياں ہورہے ہیں سعودی عرب کے حکام نے تازہ ترین اقدام میں قطر کے شہریوں کو مسجد الحرام میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔
News ID 1873118
آپ کا تبصرہ