31 جولائی، 2017، 5:43 PM

قطر کا سعودی عرب پر عازمین حج کو روکنے کا الزام

قطر کا سعودی عرب پر عازمین حج کو روکنے کا الزام

قطر کے حکام نے سعودی عرب پر الزام عائد کیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے قطری عازمین حج کی حفاظت کی ضمانت نہ دینے کے باعث ان کے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے حکام نے سعودی عرب پر  الزام عائد کیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے قطری عازمین حج کی حفاظت کی ضمانت نہ دینے کے باعث ان کے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق رواں ماہ 20 جولائی کو ریاض کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ قطری شہری جو اس سال حج کی سعادت حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں, انہیں حرمین شریفین میں داخلے کی اجازت تو ہوگی، لیکن ساتھ ہی انہیں کچھ پابندیوں کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔سعودی حج منسٹری کا کہنا تھا کہ فضائی سفر کرکے آنے والے قطری عازمین حج اُسی ایئرلائن سے سفر کریں، جس کے ساتھ ریاض نے معاہدہ کر رکھا ہے۔مزید یہ کہ قطری عازمین حج کو جدہ اور مدینہ آمد پر ویزہ حاصل کرنا ضروری ہوگا اور صرف ان ہی پوائنٹس سے وہ سعودی عرب میں داخل ہوسکیں گے۔ادھر قطر کی وزارت برائے اسلامی امور نے سرکاری نیوز ایجنسی ' کیو این اے ' پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب نے عازمین حج کی حفاظت اور حج کے دوران انہیں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بات چیت کرنے سے انکار کردیا ہے۔قطری وزارت نے ریاض پر اسلام کے ستون (یعنی حج) کے معاملے پر سیاست کرنے کا الزام عائد کیا، جس کے نتیجے میں بہت سے مسلمان مقدس فریضہ سرانجام دینے سے محروم رہ جائیں گے۔بیان کے مطابق رواں برس 20 ہزار قطری شہریوں نے حج کے لیے رجسٹریشن کروائی ہے۔دوسری جانب قطری وزارت نے سعودی عرب کے ان دعووں کو مسترد کردیا، جن میں کہا گیا تھا کہ دوحہ نے یہ رجسٹریشنز منسوخ کردی ہیں۔

News ID 1874249

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha