مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کا ایک نیا مسودہ جمع کرادیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سلامتی کونسل میں پیش کیے جانے والے اس مسودے میں پہلے ہی عالمی پابندیوں کے شکار شمالی کوریا پر پابندیوں میں مزید اضافہ کرنے کی بات کی گئی ہے۔
ان پابندیوں کا مقصد حالیہ کچھ عرصے میں شمالی کوریا کی جانب سے پے در پے میزائل تجربات اور پیانگ یانگ کے متنازع جوہری پروگرام کی روک تھام ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ان نئی امریکی پابندیوں میں مزید 14 افراد اور اداروں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں سے چار پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے میزائل پروگرم میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔
امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کا ایک نیا مسودہ جمع کرادیا ہے۔
News ID 1872924
آپ کا تبصرہ