مہر خبررساں ایجنسی نےایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو کے مغرب میں ایک کار بم دھماکے میں بم ڈسپوزل سکوارڈ کے 3اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں . اطلاعات کے مطابق واداجیر ضلع میں کار میں نصب بم اس وقت دھماکے سے پھٹ گیا جب سیکورٹی اہلکار اسے ناکارہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔ تاحال کسی بھی جانب سے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی تاہم القاعدہ سے منسلک صومالوی گروپ الشباب ملک میں ہونے والے تمام بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرتا رہا ہے۔ ، اس سے قبل الشباب وہابی دہشت گرد گروپ ہوٹلز، آرمی کیمپس اور دیگر اہم سرکاری تنصیبات کو نشانہ بناچکا ہے۔
صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو کے مغرب میں ایک کار بم دھماکے میں بم ڈسپوزل سکوارڈ کے 3اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں .
News ID 1872554
آپ کا تبصرہ