6 مئی، 2017، 12:24 AM

شمالی کوریا کے صدر کو قتل کرانے کا امریکی منصوبہ ناکام

شمالی کوریا کے صدر کو قتل کرانے کا امریکی منصوبہ ناکام

شمالی کوریا نے دعوی کیا ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کے خفیہ اداروں نے ملک کے سربراہ کم جانگ ان کو قتل کرانے کا منصوبہ بنایا تھا جسے کامیابی سے ناکام بنادیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے دعوی کیا ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کے خفیہ اداروں نے ملک کے سربراہ کم جانگ ان کو قتل کرانے کا منصوبہ بنایا تھا جسے کامیابی سے ناکام بنادیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت ملکی سلامتی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اور جنوبی کوریا کی انٹیلی جنس ایجنسی نے شمالی کوریا کے صدر کم جانگ ان کو قتل کرانے کا منصوبہ بنایا تھا اس  منصوبے کے تحت شمالی کوریا کے سربراہ کو پیانگ یانگ میں منعقدہ عوامی اجتماع کے دوران زہریلی گیس کے ذریعے قتل کرانے کا منصوبہ بنایا تھا۔شمالی کوریا کی وزارت کی جانب سے سرکاری ٹی وی پر جاری بیان کے مطابق امریکہ اور جنوبی کوریا کے خفیہ اداروں کی جانب سے بنائے گئے منصوبے کے تحت کم جانگ ان کی جان لینے کے لئے بائیو کیمیل عنصر کے ذریعے قتل کرانا تھا جس کے لئے اجرتی قاتلوں کو 20 ہزار امریکی ڈالر بھی دیئے گئے جب کہ ممکنہ طور پر کم جانگ ان کی جان لینے کے لئے تابکاری عنصر اور نینو پوائزن سبسٹینس استعمال کیا جانا تھا۔ حکام کے مطابق تابکاری عنصر کے ذریعے کسی کو بھی براہ راست قتل نہیں کیا جاسکتا تاہم کیمیکل عناصر 6 ماہ کے اندر اندر انسان کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جب کہ اس قسم کا شیطانی کھیل ریاست کے لئے کھلا چیلنج اور اعلان جنگ ہے۔

News ID 1872285

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha