2 مئی، 2017، 7:46 PM

پاکستانی کے علاقہ سوئی سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد

پاکستانی کے علاقہ سوئی سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقہ سوئی میں حساس ادارے نے ایف سی کے ہمراہ سرچ آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقہ سوئی میں حساس ادارے نے ایف سی کے ہمراہ سرچ آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا ہے۔ پاکستانی سکیورٹی حکام کے مطابق ایف سی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سوئی کے علاقے تتکخ اور سری نالہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بڑی مقدار میں بارود بھی برآمد کیا ہے۔برآمد ہونے والے اسلحے میں 282 ڈیٹونیٹرز، 250 ڈیٹونیٹنگ کارڈ، اینٹی ائیرکرافٹ گن کے 1210 راؤنڈز اور 280 کلو گرام بارودی مواد شامل ہے۔ سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اسلحہ اور گولہ بارود وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کا ہے جسے زیرزمین چھپایا گیا تھا۔

News ID 1872213

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha