مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نےشرکت کی۔ خطیب جمعہ نے نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا ہے کہ اگر کسی ملک نے ایران کی طرف ٹیڑھی آنکھ سے دیکھا تو اس کی آنکھ نکالی دی جائے گی اور اس کا منہ تور دیا جائےگا۔خطیب جمعہ نے کہا کہ ہماری فوجی مشقیں دفاعی نوعیت کی ہیں جو اسلامی دستورات کی روشنی میں ہیں جبکہ ایران نے کبھی بھی کسی ملک پر حملے میں پہل نہیں کی ہے اور نہ ہی کسی ملک پر حملہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر کسی ملک نے ایران کی طرف ٹیڑھی نگاہ کی تو اس کی آنکھ نکال دی جائے گی اور اس کا منہ توڑ دیا جائےگا۔ خطیب جمعہ نے یمن پر سعودی عرب کی یلغار ،جارحیت اور بربریت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے یمن پر سنگین جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے 32 ہزار افراد کو شہید اور زخمی کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب خطے میں امریکی اور اسرائیلی مفادات کو تحفظ فراہم کررہا ہے اور اسلامی ممالک میں مال و زر کے ذریعہ عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ اگر کسی ملک نے ایران کی طرف ٹیڑھی آنکھ سے دیکھا تو اس کی آنکھ نکالی دی جائے گی اور اس کا منہ تور دیا جائےگا۔
News ID 1871471
آپ کا تبصرہ