23 مارچ، 2017، 11:24 PM

برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے حملہ آور کا نام خالد مسعود

برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے حملہ آور کا نام خالد مسعود

برطانوی پولیس اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے حملہ کرنے والے حملہ آور کی شناخت خالد مسعود کے نام سے ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹو ڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی پولیس اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے حملہ کرنے والے حملہ آور کی شناخت خالد مسعود کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق 52  سالہ خالد مسعود برطانوی شہری تھا جو کینٹ میں پیدا ہوا اور ویسٹ مڈلینڈ میں رہتا تھا، خالد مسعود غیرقانونی اسلحہ رکھنے سمیت متعدد جرائم میں ملوث رہا اور سزا پائی تاہم اس پر کبھی دہشت گرد سرگرمی کا الزام نہیں رہا۔
خالد مسعود کے خلاف حالیہ دنوں میں کوئی تحقیقات نہیں ہورہی تھیں، اسے پہلی سزا 1983 میں ملی اور آخری بار دسمبر 2003 میں چاقو رکھنے کے جرم میں جیل گیا۔
گزشتہ روز برطانوی پارلیمنٹ کے باہر ویسٹ منسٹر برج پر چاقو حملے میں 5 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے تھے، ہلاک ہونے والے افراد میں حملہ آور کے علاوہ ایک پولیس اہلکار، خاتون ٹیچر اور امریکی سیاح شامل ہیں۔

News ID 1871285

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha