23 مارچ، 2017، 11:01 PM

برطانوی وزير اعظم کا دہشت گردوں سے ہراساں نہ ہونے کا عزم

برطانوی وزير اعظم کا دہشت گردوں سے ہراساں  نہ ہونے کا عزم

برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ کے باہر ویسٹ منسٹر کے پل پر دہشتگردی کا واقعہ حریت پسندوں کے خلاف حملہ تھا لیکن دہشت گرد جان لیں ہم ان سے نہیں ڈرتے اور وہ ہمیں کبھی شکست نہیں دے سکتے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ کے باہر ویسٹ منسٹر کے پل پر دہشتگردی کا واقعہ حریت پسندوں کے خلاف حملہ تھا لیکن دہشت گرد جان لیں ہم ان سے نہیں ڈرتے اور وہ ہمیں کبھی شکست نہیں دے سکتے۔  برطانوی وزیر اعظم تھریسامے  نے گزشتہ روز لندن کے ویسٹ منسٹر میں ہونے والے واقعہ کی پارلیمنٹ میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آور برطانوی شہری تھا جس نے پہلے گاڑی عوام  پر چڑھا کر متعدد افراد کو زخمی کردیا اور اس کے بعد پولیس افسر پر چاقو سے حملہ کر کے پارلیمنٹ میں داخل ہونا چاہتا تھا لیکن حملے میں ہلاک  ہونے والے پولیس افسر نے اس کی کوشش ناکام بنا دی۔ ان کا کہنا تھا کہ چاقو حملے میں ہلاک ہونے والا پولیس افسر قوم کا ہیرو ہے اور اسے ہمیشہ یاد رکھا جائےگا، حملے میں زخمی ہونے والوں میں غیر ملکیوں سمیت 3 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ہم ہلاک اور  زخمی ہونے والوں اور اُن کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ روز کا حملہ پوری دنیا میں بسنے والے  آزاد عوام پر حملہ تھا۔ دہشت گرد جان لیں ہم ان سے نہیں ڈرتے اور وہ ہمیں کبھی شکست نہیں دے سکتے دہشت گردی کا بہترین جواب معمولات زندگی کی بحالی ہے۔ ذرائع کے مطابق برطانیہ اس سے قبل شام میں دہشت گردوں کی بڑی پیمانے پر حمایت کرتا رہا ہے لیکن اب برطانیہ کو بھ اپنے پروردہ دہشت گردوں سے خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

News ID 1871281

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha