10 مارچ، 2017، 1:15 PM

جرمنی میں ریلوےاسٹیشن پرکلہاڑی سے حملہ میں 5 افراد زخمی

جرمنی میں ریلوےاسٹیشن  پرکلہاڑی سے حملہ میں 5 افراد زخمی

جرمنی کے ریلوےاسٹیشن پرایک شخص نے کلہاڑی سے حملہ کرکے 5 افراد کو زخمی کردیا ہے جبکہ پولیس نے حملہ آورکو پکڑلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی ٹیلیگراف کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کے ریلوےاسٹیشن پرایک شخص نے کلہاڑی سے حملہ کرکے 5 افراد کو زخمی کردیا ہے جبکہ پولیس نے حملہ آورکو پکڑلیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق واقعہ مغربی جرمنی کے شہر ڈیزلڈورف میں پیش آیا، جہاں ریلوے اسٹیشن پر کلہاڑیوں کے وار سے 5 افراد کو زخمی کردیا گیا، تاہم فرارہونےکی کوشش میں پل سےچھلانگ لگانےوالے حملہ آور کو گرفتار کرلیا گيا ہے۔ واقعہ کے بعد ڈیزلڈورف کاٹرین اسٹیشن بندکردیاگیا ۔جرمن پولیس کے مطابق حملے میں ملوث دیگر ممکنہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

News ID 1870978

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha