امریکہ میں چھوٹا مسافر بردار طیارہ آبادی پر گر کر تباہ /4 افراد ہلاک

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں چھوٹا مسافر بردار طیارہ آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جب کہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں چھوٹا مسافر بردار طیارہ آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جب کہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ریاست کیلیفورنیا میں سیسنا 310 طیارے نے ریورسائیڈ سے اُڑان بھری تھی اور یہ سان ہوزے جارہا تھا لیکن راستے میں خرابی کی وجہ سے آبادی پر گرکر تباہ ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق طیارے میں 5 افراد سوار تھے جن میں سے صرف ایک خاتون ہی کو زندہ بچایا جاسکا جبکہ باقی چار افراد موقعہ پر ہی ہلاک ہوگئے۔ طیارے کے گھروں پر گرنے کی وجہ سے مزید دو افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گيا ہے۔

News Code 1870766

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha