14 فروری، 2017، 12:58 PM

سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے میزائل تجربہ کو قراردادوں کی خلافورزی قراردیدیا

سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے میزائل تجربہ کو قراردادوں کی خلافورزی قراردیدیا

سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے ۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس امریکہ ، جنوبی کوریا اور جاپان کی درخواست پر طلب کیا گیا تھا ۔ اجلاس میں شمالی کوریا کے میزائل تجربات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی گئی ۔
امریکی مندوب نیکی ہیلی کا کہنا تھا کہ کونسل تمام ممکن وسائل استعمال کرتے ہوئے شمالی کوریا پر یہ واضح کرے کہ اس قسم کے تجربات ناقابل قبول ہیں اور اسے نتائج کا سامنا کرنا ہوگا ۔

News ID 1870440

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha