مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر اعظم بنعلی ایلدریم نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اطلاعات کے مطابق دونوں ممالک کے وزراء اعظم نے اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، علاقائی مسائل اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اطلاعات کے مطابق ترکی کے وزیر اعظم آج صبح اعلی وفد کے ہمراہ بغداد پہنچے ہیں جہاں وہ عراقی وزير اعظم کے علاوہ دیگر اعلی عراقی حکام سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
آپ کا تبصرہ