6 جنوری، 2017، 8:01 PM

کوئٹہ میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنک میں 6 شیعہ مسلمان زخمی

کوئٹہ میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنک میں 6 شیعہ مسلمان زخمی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مسلح وہابی دہشت گردوں نے ایک ٹیکسی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں شیعہ ہزارہ برادری کے 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مسلح وہابی دہشت گردوں نے ایک  ٹیکسی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں شیعہ ہزارہ برادری کے 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔پاکستانی پولیس کے مطابق کلی مبارک میں مسلح دہشت گردوں  نے ٹیکسی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 افراد شدید جبکہ 4 معمولی زخمی ہوگئے ہیں۔واقعے کے فوری بعد سکیورٹی اہلکار اور امدادی کارکن جائے وقوع پر پہنچے، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا، جبکہ ملزمان جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

News ID 1869530

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha