مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے ترکی میں روسی سفیر کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے روس اور ترکی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ روس کے مقتول سفیر آندرے کارلوف کے اہل خانہ سے تعزیت اور دہشت گردی کے واقعہ پر روس اور ترکی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ ترکی کے دار الحکومت انقرہ میں مسلح شخص نے روسی سفیر آندرے کارلوفکو اس وقت فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، جب وہ فن پاروں کی نمائش میں شریک تھے۔
پاکستان نے ترکی میں روس کے سفیر کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے روس اور ترکی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔
News ID 1869124
آپ کا تبصرہ