مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے چار نوجوانوں کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بچوں کو ترکی میں انسانی اسمگلرز نے قید کرلیا ہےاور بچوں کو چھوڑنے کے لئے فی کس 20 لاکھ روپے مانگے ہیں۔ گوجرانوالہ کے علاقے گھوڑے شاہ کےچار نوجوان ایجنٹوں کے ذریعے یونان کے لیے نکلے تھے تاہم طے شدہ رقم نہ ملنے پر ترکی میں انسانی اسمگلرز نے انہیں قید کرلیا۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلرز ان کے بچوں پر تشدد بھی کررہے ہیں۔ انسانی اسمگلرزکی طرف سے بھیجی گئی ویڈیو میں بھی نوجوانوں کو رقم بھیجنے کی اپیل کرتے دکھایا گیاہے۔
ادھر پاکستانی وزارت خارجہ کاکہناہےکہ حکومت پاکستان ترکی میں پاکستانی نوجوانوں کے اغو برائے تاوان سےمتعلق میڈیا رپورٹس سے آگاہ ہے، انقرہ اور استنبول میں پاکستان کے سفارتی مشنز معاملے پر ضروری اقدامات کررہےہیں، ترک حکام کی جانب سے بھی مکمل تعاون کیا جا رہا ہے۔
پاکستان کے شہر گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے چار نوجوانوں کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بچوں کو ترکی میں انسانی اسمگلرز نے قید کرلیا ہےاور بچوں کو چھوڑنے کے لئے فی کس 20 لاکھ روپے مانگے ہیں۔
News ID 1869445
آپ کا تبصرہ