8 نومبر، 2016، 7:53 PM

چین میں تھر مل پلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک

چین میں تھر مل پلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک

چین میں ایک تھر مل پلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ نو زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں ایک تھر مل پلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ نو زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ شینڈانگ کے شہر میں واقع تھر مل پاور پلانٹ میں اچانک زوردار دھماکہ ہوا جسکے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ نو زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا، دھماکے کی وجوہات کے بارے  میں فوری علم نہیں ہو سکا، اس سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

News ID 1868173

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha