3 اکتوبر، 2016، 5:12 PM

طالبان کا قندوز کی بعض چیک پوسٹوں پر قبضہ

طالبان کا قندوز کی بعض چیک پوسٹوں پر قبضہ

افغانستان میں طالبان دہشت گردوں نے حملہ کرکے قندوز کے بعض علاقوں اور چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں  طالبان دہشت گردوں نے حملہ کرکے قندوز کے بعض علاقوں اور چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق طالبان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان اب بھی جھڑپ جاری ہے، طالبان نے حملے میں متعدد افغان سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیاہے۔
پولیس حکام کے مطابق شہر میں حملہ چار سمتوں سے کیا گیا جس کے بعد طالبان شہر کے اندر داخل ہوئے ۔ حملہ رات 12 بجے کے بعد شروع ہوا اور اب بھی جاری ہے ،طالبان کو پیچھے دھکیلنے کیلئے کوشش کی جارہی ہے۔ طالبان ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوںنے حملہ کرکے افغان پولیس کی چار چیک پوائنٹ پر قبضہ کرلیا ہے۔

News ID 1867341

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha