مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے شمالی صوبے تخار میں طالبان دہشت گردوں نے 3 سکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملہ کرکے 8 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صوبائی ترجمان ثناء اللہ تیمور کے مطابق طالبان اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان کئی گھنٹے تک جاری رہنے والی مسلح چھڑپ کے بعد 3 پولیس افسران زخمی ہوئے، انھوں نے دعویٰ کیا کہ حملے میں 8 حملہ آور بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق حملے کے بعد عسکریت پسند ضلع درقاد اور خواجہ بہاؤ الدین کے درمیان زمینی راستہ منقطع کرنے میں کامیاب ہوگئے، لیکن حکومت نے حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کیلئے مزید سیکیورٹی اہلکاروں کو علاقے میں روانہ کردیا ہے۔
افغانستان کے شمالی صوبے تخار میں طالبان دہشت گردوں نے 3 سکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملہ کرکے 8 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔
News ID 1872054
آپ کا تبصرہ