20 جون، 2017، 11:18 AM

افغانستان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 8 افغان سکیورٹی اہلکارہلاک

افغانستان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 8 افغان سکیورٹی اہلکارہلاک

افغانستان کے شمالی صوبے پروان میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 8 افغان سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے  ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے شمالی صوبے پروان میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 8 افغان سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق  صوبہ پروان کی خاتون ترجمان وحیدہ شاہکار کا کہنا ہے کہ ضلع بگرام میں پیر کو رات گئے پیش آنے والے واقعے میں 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ترجمان کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ بگرام ایئر بیس پر اپنی ڈیوٹی کے لیے جارہے تھے۔ واضح رہے کہ بگرام ایئربیس افغانستان میں امریکہ کی مرکزی فوجی بیس ہے۔

News ID 1873320

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha