مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں، ڈرون حملے میں دہشت گردوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق صنعا کے مشرقی علاقے میں رات گئے یہ کارروائی کی گئی، امریکی ڈرون حملے میں مقامی کمانڈر سمیت 4 وہابی دہشت گرد مارے گئے ڈرون حملے میں مرنے والے مقامی کمانڈر کا نام ابو خالد السنانی ہے۔دہشت گردوں کے خلاف دو دنوں کے دوران امریکہ کا یہ دوسرا ڈرون حملہ ہے۔
یمن کے دارالحکومت صنعا میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں، ڈرون حملے میں دہشت گردوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
News ID 1867154
آپ کا تبصرہ