1 ستمبر، 2016، 1:02 AM

چوہدری نثار کا الطاف حسین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

چوہدری نثار کا الطاف حسین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے برطانوی ہائی کمشنر سے ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے برطانوی ہائی کمشنر سے ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثار سے اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی جس میں ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین کی حالیہ تقریر پر ان کے خلاف کارروائی سے متعلق بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے الطاف حسین کے خلاف کارروائی کے لیے ضروری شواہد برطانوی ہائی کمشنر کے حوالے کردیئے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ چوہدری نثار نے برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات میں کہا کہ الطاف حسین نے اپنی تقریر کےذریعے اشتعال اور بد امنی پھیلائی، برطانوی حکومت کو اپنے قوانین کے مطابق متحدہ بانی کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔

News ID 1866611

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha