امریکہ میں شدید بارشوں کے باعث کئي ریاستوں میں  نظام زندگی درہم و برہم

امریکہ میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث کئی ریاستوں اور شہروں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث کئی ریاستوں اور شہروں  میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست میسوری اور انڈیانا کے شہروں کنساس اور انڈیاناپولس میں بے قابو پانی سڑکوں پر اور گھروں میں آگیا جس سے متعدد گاڑیاں ڈوب گئی ہیں۔

کئی علاقوں میں ٹریفک کا نظام معطل ہونے کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ شدید بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے مختلف حادثات میں بارہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
حکام نے دریا کے قریب  اور نشیبی علاقوں میں  رہنے والے افراد کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔

News Code 1866515

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 5 =