سعودی عرب میں شیعہ مسجد پر پاکستانی خودکش حملہ آور کا حملہ ناکام

سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے سعودی عرب کے قطیف علاقہ میں شیعہ مسجد پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کردیا ہے سعودی حکام کے مطابق خودکش حملہ آور کا تعلق پاکستان سے ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے سعودی عرب کے قطیف علاقہ میں شیعہ مسجد پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کردیا ہے سعودی حکام کے مطابق خودکش حملہ آور کا تعلق پاکستان سے ہے۔اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے  شہر قطیف میں وہابی دہشت گرد نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر سیکیورٹی اہلکار نے اسے روکنا چاہا تو حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑانا چاہا تاہم اس دوران وہاں موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔سعودی حکام کے مطابق حملہ آور کے پاس سے 4 کلوگرام وزنی بم برآمد ہوا ہے جب کہ خودکش حملہ آور کا تعلق پاکستان سے ہے تاہم اس بارے میں مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ سعودی رعب میں اس سے پہلے بھی کئی بار شیعہ مساجد پر وہابی دہشت گرد حملے کرتے رہے ہیں۔

News Code 1866449

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha