22 جولائی، 2016، 9:02 AM

چین کی سرحد پر ہندوستانی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ

چین کی سرحد پر ہندوستانی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ

ہندوستان نے چین کے ساتھ ملحق سرحد پر اپنی فوج کی تعداد میں اضافہ شروع کر دیا ہے جبکہ اس علاقے میں 60ہزار سے 80ہزار چینی فوجی بھی موجود ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے چین کے ساتھ ملحق سرحد پر اپنی فوج کی تعداد میں اضافہ شروع کر دیا ہے جس سے خطے کا امن خطرے میں پڑنے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پہلے بھی چین کی سرحد پر بہت زیادہ تعداد میں ہندوستانی فوجی تعینات ہیں  مگر اب ان کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہندوستانی فوج چین کے ساتھ ممکنہ تصادم کی تیاری کر رہی ہے۔ این ڈی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کرنل رتیش سنگھ کا کہنا تھا کہ ”میری پوسٹیں 15ہزار فٹ سے شروع ہوتی ہیں اور ہمارا گشت 20ہزار فٹ اوپر تک ہوتا ہے۔ ہم یہاں مزید نفری تعینات کر رہے ہیں، کچھ اضافہ دستے آ چکے ہیں اور کچھ آئندہ چند مہینوں میں پہنچ جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق پہلے بھارتی فوج بارڈر سے ذرا فاصلے پر موجود رہتی تھی تاہم اب اسے ٹینکوں اور دیگر ہتھیاروں سمیت بارڈر کے بالکل قریب بھیج دیا گیا ہے۔ ہندوستانی ٹی وی  این ڈی کے مطابق  ہم اس علاقے کے متعلق نہیں بتا سکتے جہاں فوج کی اضافی نفری تعینات کی جا رہی ہے اور نہ ہی ہم اضافی فوج کی تعداد بتا سکتے ہیں تاہم اس وقت بارڈر پر فوجیوں کی تعداد1962ءکی نسبت کئی گنا زیادہ ہو چکی ہے۔فوج کو کچھ اشارے ملے ہیں کہ اس علاقے میں 60ہزار سے 80ہزار چینی فوجی ان پر ہلہ بول سکتے ہیں اس لیے بھارتی فوج بھی اس ممکنہ تصادم کی تیاری کر رہی ہے۔

News ID 1865654

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha