مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ڈیموکریٹ پارٹی کی ہلیری کلنٹن نے ایک بار پھر ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔امریکہ میں رائے عامہ کے جائزے کے مطابق ہلیری کو 46 اور ٹرمپ کو 35فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے۔ سروے کے دوران ایک ہزار 421 افراد سے رائے لی گئی جن میں سے 46 فیصد ووٹرز نے ہلیری کلنٹن اور35 فیصد ووٹرز نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کر دی ہے۔واضح رہے کہ رواں برس نومبر میں امریکہ میں صدارتی انتخابات ہورہے ہیں جس میں ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ ادھر ہیلر کلنٹن نے پارٹی کے اندرونی انتخابات میں سینڈرز پر واضح برتری حاصل کرلی ہے ہیلری کلنٹن کوپارٹی کے 1776 نمائندوں جبکہ سینڈرز کو 1501 ووٹ ملے ہیں۔
امریکہ میں صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ڈیموکریٹ پارٹی کی ہلیری کلنٹن نے ایک بار پھر ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
News ID 1864530
آپ کا تبصرہ