19 اکتوبر، 2016، 10:10 AM

ہیلری اور ٹرمپ کے درمیان آخری مباحثہ آج ہوگا

ہیلری اور ٹرمپ کے درمیان آخری مباحثہ آج ہوگا

امریکہ کےصدارتی امیدواروں کے درمیان تیسرا اورآخری مباحثہ آج ہوگا۔ امیدواروں کےدرمیان نیواڈامیں فیصلہ کن لفظی جنگ کی تیاری مکمل ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کےصدارتی امیدواروں کے درمیان تیسرا اورآخری مباحثہ آج ہوگا۔ امیدواروں کےدرمیان نیواڈامیں فیصلہ کن  لفظی جنگ کی تیاری مکمل  ہوگئی ہے۔کشیدگی پہلےمباحثےسے بہت پہلےہی شروع ہوگئی تھی  ہلیری کےدل میں نفرت اتنی بڑھی کہ دوسرےمباحثےمیں ٹرمپ سے ہاتھ ملاناتک گوارانہ کیااورٹرمپ کواپنےکیےپر پچھتاناپڑا۔ ہلیری نےٹرمپ کی ایک ایک پالیسی پرنشانہ سادھا اور ناک رگڑوانےکی کوشش کی جبکہ ٹرمپ ،ہلیری کی جانب سےای میلز ڈیلیٹ کیےجانےکاسہارالینےکی کوشش میں رہے۔  تیسرےمباحثےسےپہلےارلی ووٹنگ جاری ہے۔اب ٹرمپ انتخابی عمل میں دھاندلی کاغیر معمولی الزام لگارہےہیں۔ ایسے میں تیسرا مباحثہ ٹرمپ کے جنسی اورٹیکس اسکینڈلز کےگردہی گھومنےکی توقع ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ہیلری کو ٹرمپ پر برتری حاصل ہے۔

News ID 1867693

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha