ڈونلڈ ٹرمپ نے 254 جبکہ ہیلری کلنٹن نے 209 الیکٹورل ووٹ حاصل کئے

امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ہیلری کلنٹن پر برتری جاریحاصل ہے ڈونلڈ ٹرمپ نے 254 جبکہ ہیلری کلنٹن نے 209 الیکٹورل ووٹ حاصل کئے ہیں حد نصاب 270 الیکٹرول ووٹ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے 45 ویں صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کی گنتی جاری ہے۔ وائٹ ہاؤس کی چابی  کس کو ملےگی ؟ فیصلہ ہونے میں چند ہی گھنٹے باقی ہیں، اب تک کے نتائج کے مطابق ری پبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی مد مقابل ہیلری کلنٹن پر برتری حاصل ہے، امریکی نیوز چینل فاکس نیوز کے مطابق کل 538 الیکٹورل ووٹوں میں سے ڈونلڈ ٹرمپ نے اب تک254الیکٹورل ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ ان کی مد مقابلہ ڈیمو کریٹک امیدوار کو 209 ووٹ ملے ہیں۔ ریاست انڈیانا،کینٹکی، نارتھ ڈکوٹا، ساؤتھ ڈکوٹا، ویمونگ، نبراسکا، کنساس،ارکنساس، ٹیکساس، الاباما،انڈیانا، کنٹکی، مسی سپی، میزوری، اوکلاہوما، ساؤ تھ کیرولائنا، ٹینیسی ،ہوائی، ورویسٹ ورجینیامیں ڈونلڈٹرمپ کامیاب قرار پائے ہیں،انتخابی نتائج کے حوالے سے انتہائی اہم ریاست فلوریڈا سے بھی ڈونلڈ ٹرمپ جیت گئے۔جبکہ ورمنٹ ،کنیٹی کٹ، نیویارک، ڈیلویئر، ڈسٹرکٹ کولمبیا،الینوائے،میری لینڈ،اوٹاہ، نیوجرسی، میساجیوسٹس،روڈ آئی لینڈ اورورمونٹ میں ہلیری کلنٹن نے کامیابی حاصل کی ہے۔دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کی سیٹ بھی ہلیری کلنٹن نے اپنے نام کرلی ہے۔کیلی فورنیا سے بھی جیت ہیلری کے حصے میں آئی۔کسی بھی امیدوار کو جیت کے لئے 270 ووٹ درکار ہیں اب تک کے نتیئج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو ہیلری کلنٹن پر برتی حاصل ہے۔

News Code 1868177

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 6 =