4 جون، 2016، 7:31 PM

یورپ کے کئی ممالک میں سیلاب سے 15 افراد ہلاک

یورپ کے کئی ممالک میں سیلاب سے 15 افراد ہلاک

وسطی یورپ کے کئی ممالک میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے اور مختلف واقعات کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک جب کہ ہزاروں بے گھر ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وسطی یورپ کے کئی ممالک میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے اور مختلف واقعات کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک جب کہ ہزاروں بے گھر ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فرانس، جرمنی اوریوکرائن سمیت یورپ کے کئی ممالک میں غیرمتوقع بارشوں اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی کیفیت سے دوچارہیں، ان ملکوں میں پیش آنے والے مختلف حادثات اورواقعات میں اب تک کم ازکم 15 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 10 جنوبی جرمنی میں ہلاک ہوئے ہیں جب کہ فرانس میں 2 افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں صورت حال انتہائی گھمبیرہوگئی ہے، سیلاب کی وجہ سے شہر کے درمیان سے گزرنے والے دریائے سین کا پانی 30 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے اوراس میں کمی کا بھی فی الحال کوئی امکان نہیں کیونکہ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔ اس صورت حال میں پیرس کا زیر زمین ریلوے نظام بند کردیا گیا ہے جب کہ مشہورِ زمانہ لوور میوزیم کو بند کرکے نادرو نایاب فن پاروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیاہے۔

News ID 1864502

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha