مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صدر کی مشیر بثنیہ شعبان نے یورپی وفد کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ترکی اور قطر وہابی دہشت گردوں کو ہتھیار اور مالی وسائل فراہم کررہے ہیں۔
بثنیہ شعبان نے کہا کہ شام ایک سیکولر ملک ہےجہاں عیسائی اور مسلمان اور دیگر اقوام پرامن اور اکٹھا زندگی بسر کررہے ہیں لیکن دہشت گردوں نے ان کے امن و سکون کو درہم و برہم کردیا۔ اس نے کہا کہ دہشت گردوں کے پیچھے امیرکہ کا ہاتھ نمایاں ہے کیونکہ امریکہ عرب ممالک کو کمزور کرنے کے بعد ان پر اسرائیل کو مسلط کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ یورپی وفد نے بھی اس ملاقات میں شامی عوام کے ساتھ ہمدردی اور ان کی حمایت کا اعلان کیا۔
آپ کا تبصرہ