25 اپریل، 2016، 4:54 PM

امریکہ ، ایرانی اموال کی حفاظت کا ذمہ دار ہے

امریکہ ، ایرانی اموال کی حفاظت کا ذمہ دار ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایرانی اموال میں امریکی خیانت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایرانی اموال کی حفاظت کا ذمہ دار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایرانی اموال میں امریکی خیانت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایرانی اموال کی حفاظت کا ذمہ دار ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نےمقدونیہ کے وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے اموال کے بارے میں امریکی عدالت کا اقدام غیر قانونی اور بین الاقوامی قوانین کی طریح خلاف ورزی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ بیروت میں 33 سال پہلے ایک واقعہ رونما ہوا جس کا ایران سے کوئي تعلق نہیں ، اور اس واقعہ کو بہانہ بنا کر ایرانی قوم کے مال پر ڈاکہ ڈالنا امریکی حکام کی سازش ہے ۔ ظریف نے کہا کہ  میں نے اس بات کو امریکی وزير خارجہ جان کیری کے ساتھ ملاقات میں واضح طور پربیان کیا ہے کہ ایرانی قوم کے اموال کی حفاظت کی ذمہ داری امریکی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ ایرانی وویر خارجہ نے کہا کہ امریکہ ہر معاملے میں منہ زوری دکھانے کی کوشش کرتا ہے ۔ ظریف نے کہا کہ ہمیں اپنے اموال کو دیگر ممالک بالخصوص امریکہ میں ذخیرہ کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور مقدونیہ کے باہمی روابط کے فروغ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک صنعت ، تجارت اور انرجی کے شعبوں میں باہمی روابط کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں اور ایران و مقدونیہ کے باہمی روابط اچھی سطح پر ہیں۔

News ID 1863562

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha