22 اپریل، 2016، 2:20 PM

امریکہ ایرانی اموال کو واپس کرنے پر مجبور ہوجائےگا

امریکہ ایرانی اموال کو واپس کرنے پر مجبور ہوجائےگا

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی عدالت کی طرف سے ایرانی اموال کو ہڑپ کرنے بارے میں صادر حکم کو بےبنیاد اور غلط قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایرانی اموال کو واپس کرنے کا ذمہ دار ہے ایرانی اموال کے بارے میں امریکہ جو اقدام بھی اٹھائے گا بعد میں امریکہ ایران کے اموال کو واپس کرنے پر مجبور ہوجائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف  نے امریکی عدالت کی طرف سے ایرانی اموال کو ہڑپ کرنے بارے میں حکم کو بےبنیاد اور غلط قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایرانی اموال کو واپس کرنے کا ذمہ دار ہے ایرانی اموال کے بارے میں امریکہ جو اقدام بھی اٹھائے گا بعد میں امریکہ ایران کے اموال کو واپس کرنے پر مجبور ہوجائے گا۔

ایرانی وزير خارجہ نے امریکی وزير خارجہ کے ساتھ ہونے والے آج کے اجلاس کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری آج کی ملاقات میں بھی ایٹمی معاہدے کے اجرا اور نفاذ کے سلسلے میں گفتگو ہوگی اور گذشتہ جلسہ میں جن امور پر اتفاق ہوا ان پر مزيد کام کرنے کے طریقوں پر غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکی عدالت نے 2007 میں ایک حکم صادر کیا  جس کے مطابق 1983 میں بیروت میں بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کے لواحقین کو دو ارب سے زائد ڈالر ایران کے اموال سے ادا کئے جائیں گے۔ ایران کا منجمد اموال امریکہ کی سٹی بینک میں موجود ہے۔ امریکی حکومت نے بھی امریکی عدالت کے حکم کی حمایت کی ہے جبکہ امریکی عدالت کے اس حکم کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قراردیا جارہا ہے۔

News ID 1863481

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha