16 جون، 2016، 1:53 AM

ایران نے امریکہ کے خلاف  بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا

ایران نے امریکہ کے خلاف  بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا

اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ کی طرف سے ایرانی عوام  کے دو ارب ڈالر ہڑپ کرنے کے خلاف باقاعدہ طورپر بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا ہے۔

 

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے شہداء اور جانبازوں کے اہلخانہ کی افطارپارٹی  میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام کے اموال اور حقوق  کے تحفظ اور پاسداری کے سلسلے میں ایرانی حکومت ہر ممکن قدم اٹھائے گی اور کسی کو ایرانی عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی قوم کے دو ارب ڈالر کسی غفلت کی بنا پر امریکیوں کے ہاتھ لگ گئے اور امریکی عدالت نے غیر قانونی احکامات صادر کرکے ایرانی قوم کے اموال کو غصب کرنے کی مذموم کوشش کی ہے جس کے خلاف عالمی سطح پرآواز بلند اور بین الاقوامی عدالت میں قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران امریکہ کے اس غیر قانونی اقدام پر خاموش نہیں رہےگا اور ایران نے اس سلسلے میں کل بین الاقوامی عدالت میں امریکہ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے اور ایرانی حکومت ایرانی قوم کے اموال اور حقوق کے تحفظ اور حصول کے لئے ممکنہ اقدام عمل میں لائے گی۔

صدر نےکہا کہ امریکی لبنان میں کیا کررہے تھے اورلبنان میں قتل ہونے والے امریکیوں کے اہلخانہ کو ایرانی قوم کا مال کیوں دیا گيا، لبنان میں قتل ہونے والے امریکیوں کا ایران سے کیا تعلق ہے۔ صدر نے کہا کہ  ایران نے امریکی عدالت کے غیر قانونی فیصلہ کو عالمی عدالت میں چیلنج اور امریکہ کے خلاف مقدمہ قائم کردیا ہے اور ایران اپنے عوام کے حقوق کے حصول تک جد وجہد جاری رکھےگا۔

News ID 1864780

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha