10 مئی، 2016، 1:47 PM

ایرانی عوام کا مال امریکیوں کے حلقوم سے نکال لیں گے/ملک کی تعمیر و ترقی میں سپاہ کا اہم کردار

ایرانی عوام کا مال امریکیوں کے حلقوم سے نکال لیں گے/ملک کی تعمیر و ترقی میں سپاہ کا اہم کردار

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے صوبہ کرمان میں ایک عظیم عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکیوں کو ایرانی قوم کا اموال ہڑپ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ایرانی عوام کا مال امریکیوں کے حلقوم سے نکال لیں گے ایران عنقریب اس معاملے کو بین الاقوامی عدالت میں پیش کرےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے صوبہ کرمان میں ایک عظیم عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکیوں کو ایرانی قوم کا اموال ہڑپ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ایرانی عوام کا مال امریکیوں کے حلقوم سے نکال لیں گے ایران عنقریب اس معاملے کو بین الاقوامی عدالت میں پیش کرےگا۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکہ قابل اعتماد نہیں اور ہمیں اپنا سرمایہ امریکہ کے حوالے نہیں کرنا چاہیے تھا لیکن اس کے باوجود ایران اپنے عوام کے دو ارب ڈالرکو امریکی حلقوم سے نکال لےگا۔ صدر حسن روحانی نے ملک کی تعمیر و ترقی اور دفاع کے سلسلے میں سپاہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سپاہ اسلام نے ملک کی پیشرفت اور ترقی میں اہم اور نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ حکومت عوام کی معاشی مشکلات کو حل کرنے کی تلاش و کوشش کررہی ہے اور صوبہ کرمان میں پانی کی قلت کا معاملہ بھی عنقریب دور کردیا جائے گا۔ صدر حسن روحانی نے باہمی اتحاد و یکجہتی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم باہمی اتحاد کے ذریعہ تمام مشکلات پر قابو پالیں گے۔

News ID 1863908

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha