مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی صوبہ مشرقی آذربائیجان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے تبریز میں ایک عظیم عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی عظیم قوم دشمن کی ہر سازش کامقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے اگر کسی نے ایرانی قوم سے کئے گئے عہد و پیمان کو توڑنے کی کوشش کی تو اس کے سنگین نتائج کی ذمہ داری بھی اسی فریق پر عائد ہوگی۔ صدر حسن روحانی نے صوبہ مشرقی آذربائیجان کو نامور شخصیات ، علماء ، شعراء ، عظیم مرد وخواتین کا خطہ قراردیتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان کی پیشرفت اور ترقی میں یہاں کے مقامی افراد کا اہم کردار رہا ہے اور حکومت بھی صوبہ کی ترقی اور پیشرفت کے لئے بھر پور تعاون فراہم کرنے کے لئے آمادہ ہے۔
صدر حسن روحانی نے ایران کی ترقی اور پیشرفت کے خلاف امریکہ ، صہیونیوں اور امریکہ نواز عرب حکمرانوں کی سازشوں اور کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی پیشرفت کو روکنے میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ اگر کسی نے ایرانی عوام کے ساتھ کئے گئے عہد و پیمان کو توڑنے کی کوشش کی تو اس کے سنگین نتائج کی ذمہ داری بھی اسی فریق پر عائد ہوگی اور ایرانی قوم دشمن کی ہر سازش کامقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔
آپ کا تبصرہ