روس میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 36 افراد ہلاک

روس میں کوئلے کی ایک کان میں یکے بعد دیگرے تین دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں5 ریسکیو اہلکاروں سمیت36 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ٹورنٹو اسٹار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس میں کوئلے کی ایک کان میں یکے بعد دیگرے تین دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں5 ریسکیو اہلکاروں سمیت36 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق کوئلے کی کان میں تین دھماکوں کی اطلاع ملی ہے جس میں 5 ریسکیو اہلکار اور کان کنوں سمیت دیگر 31افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ خبر میں مزید بتایا گیا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں سے اکثر کی حالت انتہائی تشویشناک ہےاوردھماکوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔

News Code 1862174

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 10 =