مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں خضدار کی تحصیل نال میں گھر میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 7 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے جب کہ مرنے والوں میں 3 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔ گھر میں دھماکے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔لیویز ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد گھر میں چھپا کر رکھا گیا تھا اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دھماکہ بم بنانے کی کوشش کے دوران ہوا تاہم فرانزک ماہرین نے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کرکےتحقیقات شروع کردی ہیں۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں خضدار کی تحصیل نال میں گھر میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 7 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے جب کہ مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
News ID 1862078
آپ کا تبصرہ