7 فروری، 2016، 4:23 PM

نریندرمودی پر داؤد ابراہیم سے ملاقات کرنے کا الزام

نریندرمودی پر داؤد ابراہیم سے ملاقات کرنے کا الزام

ہندوستانی ریاست اترپردیش کے سینئر وزیر محمد اعظم خان نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام عائد کیا ہے کہ مودی نے دورہ پاکستان کے دوران انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم سے ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست اترپردیش کے سینئر وزیر محمد اعظم خان نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام عائد کیا ہے کہ مودی نے دورہ پاکستان کے دوران انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم سے ملاقات کی۔اعظم خان نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم مودی نے عالمی قوانین توڑتے ہوئے پاکستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے وہاں داؤد ابراہیم سے بھی ملاقات کی، انہیں تردید کرنے دیں، میں ثبوت فراہم کروں گا۔ میں بتاؤں گا انہوں نے بند دروازوں کے پیچھے کس کس سے ملاقات کی۔واضح رہے کہ 25 دسمبر کو دورہ افغانستان کے موقع پر کابل میں پارلیمنٹ کی عمارت کا افتتاح کرنے کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی ٹوئٹ میں افغانستان سے واپسی پر مختصر دورہ پاکستان کا اعلان کیا تھا۔مودی نواز شریف کو سالگرہ اور ان کی نواسی کی شادی کی مبارکباد دینے کیلئے خصوصی طور پر چند گھنٹوں کیلئے پاکستان آئے اور انہوں نے شریف خاندان کو تحائف بھی پیش کیے تھے۔ڈیڑھ گھنٹے کی اس ملاقات کے دوران پاکستان ہندوستان کشیدگی سمیت مختلف اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ اعظم خان نے دعویٰ کیا کہ 25 دسمبر کو نواز شریف کی رہائشگاہ پر ہونے والی ملاقات میں نواز شریف، ان کی والدہ، بیوی اور بیٹی کے ساتھ ساتھ داؤد ابراہیم بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ داؤد ابراہیم پر 1993 میں ممبئی میں سلسلہ وار ہونے والے 12 بم دھماکے کرانے کا الزام ہے جس میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ داؤد ہندوستان کو مطلوب دہشت گرد ہے اوراس کے بین الاقوامی وارنٹ بھی جاری ہو چکے ہیں، انٹرپول کی 2008ء کی تیار کردہ فہرست کے مطابق داؤد ابراہیم کا نام 10 سب سے زیادہ مطلوب شخصیات میں چوتھے نمبر پر ہے۔

News ID 1861658

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha