7 فروری، 2016، 3:44 PM

شام کے صدر کی والدہ کا انتقال ہوگیا

شام کے صدر کی والدہ کا انتقال ہوگیا

شام کے سابق صدر حافظ الاسد کی اہلیہ اور شام کے موجودہ صدر بشاراسد کی والدہ انیسہ احمد کا 86 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے انا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے سابق صدر حافظ الاسد کی اہلیہ اور شام کے موجودہ صدر بشاراسد کی والدہ انیسہ احمد کا 86 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔ شامی صدر بشار اسد کی ماں کا انتقال دارالحکومت دمشق  کے ایک اسپتال میں ہوا ، وہ مغربی شام کے گاﺅں لتاکیا میں پیداہوئی تھیں اور سابق صدرحافظ الاسد کیساتھ 1957ءمیں شادی کی۔ صدارتی دفتر نے بشارالاسد کی والدہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بیان میں اظہار تعزیت کرنیوالے لوگوں کا شکریہ اداکیا۔ اطلاعات کے مطابق انسیہ احمد کے پانچ بچوں میں سے صدر بشار اسد تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ دیگر بچوں میں بشریٰ ، باسل ، ماجد اور مہر شامل ہیں ۔

News ID 1861654

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha