20 جنوری، 2016، 11:25 AM

افغانستان میں شوہر نے اپنی بیوی کی ناک کاٹ دی

افغانستان میں شوہر نے اپنی بیوی کی ناک کاٹ دی

افغانستان کے شمال مغربی صوبے فریاب میں شوہر نے اپنی بیوی کی ناک کاٹ دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے شمال مغربی صوبے فریاب میں شوہر نے اپنی بیوی کی ناک کاٹ دی۔ اطلاعات  کے مطابق صوبہ فریاب کے ضلع گھورمچھ کی ایک 20 سالہ خاتون رضا گل کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچادیاگیا جبکہ خاتون کا شوہر موقع سے فرارہوگیا۔

صوبائی گورنر کے ترجمان احمد جاوید بیدار نے بتایاکہ رضا گل کے شوہر محمد خان نے ان کا ناک چھوٹی چھری سے کاٹا،احمد جاوید بیدارنے کہاکہ خاتون کو فوری طور پر سرجری کی ضرورت ہے جو مقامی سرکاری ہسپتال میں ممکن نہیں،ترجمان نے بتایا کہ خاتون کا شوہر بیروزگار تھا ۔ احمد جاوید بیدار کا دعویٰ تھا کہ محمد خان نے اپنی اہلیہ رضا گل پر حملے کے بعد شاید طالبان میں شمولیت اختیار کرلی ہے،ابھی تک اس بات کا تعین نہیں ہوسکا کہ رضا گل کے شوہر نے کس بات پر مشتعل ہوکر یہ اقدام کیا۔

News ID 1861200

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha